آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ 26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوہ کرتا ہے،حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،ایسے میں اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور اگر اقوام عالم نے بھارتی درندگی کا نوٹس نہ لیا تو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی آگ دنیا کو لپیٹ میں لے سکتی ہے،آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی تمام زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں گزار دی ہے،صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صدر ریاست منتخب ہونے کے بعد انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کاوشیں تیز کردیں ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
