26 جنوری کو ریاست بھر کی طرح   سدھنوتی میں بھی  یوم سیاہ منایا جا ئے گا۔ 

 26 جنوری کو ریاست بھر کی طرح   سدھنوتی میں بھی  یوم سیاہ منایا جا ئے گا۔ 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو آر پار کے کشمیری ہر سال کی طرح امسال بھی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ یوم سیاہ منانے کے مقصد عالمی دنیا کو ہندوستانی کے مکروہ چہرے کے بے نقاب کرنا ہے۔ دنیا کی بڑی جمہوریت کا دعویدار ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے. لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کو غصب کیا گیا ہے 

ہندوستان نے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے۔ کشمیروں کے تمام بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ سدھنوتی میں یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں، جلسہ جلوس ہوں گے۔ مرکزی ریلی کوٹلی چوک سے  صبح 10بجے شروع ہو کر بازار کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک تک جائے گی جہاں پر مقررین خطاب فرمائیں گے۔ ریلی میں سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہو ں گے۔

Share This Post

More To Explore