وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور صدر تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہندوستان انسانیت کا سب سے بڑا قاتل، ہندوستان کی جمہوریت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے۔جمہوریت کا دعویدار ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو کشمیریوں کے یوم سیاہ مناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔گزشتہ سات دھائیوں سے ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کیخلاف ہیں۔ 5 اگست کو مودی سرکار نے جموں کشمیر کے اندر آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے جموں کشمیر کے مظلوم کشمیریوں پر کرفیو نافذ کر کے ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے۔ 05 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالی کی گئی۔ مظلوم نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی۔ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کے سامنے وہ جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بناتا ہے۔تحریک آزادی کشمیر ایشیاء میں امن کی تحریک ہے۔ہندوستان میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ہندوستان میں رہنے والی اقلیتیں انتہاء پسندانہ حکمرانوں سے خوفزدہ ہیں۔ہندوستان نے جس دن سے یوم جمہوریہ منانا شروع کیا اس دن سے ہمارا یوم سیاہ ہے۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست2019ء کے بعد فوجی چھاونی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ہندوستان کا 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بری طرح پامال کیا۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان لاکھوں شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے گرم لہو سے شمع تحریک کو ہر آن تابندہ اور روبہ مستقبل رکھا اور کٹھن حالات و مشکلات کے باوجود جوش حریت کو سرد نہیں ہونے دیا۔ کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی ہو سکتا ہے۔تحریک آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے کشمیریوں نے اپنی تیسری نسل قربان کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے والے تمام ممالک، اداروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا بنیادی حق حق ارادیت چاہتے ہیں جس کے لیے لہو کے آخری قطرے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
