آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ہائرایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ماتحت جملہ ادارہ جات میں تاحکم ثانی تقرریوں اور تبادلہ جات پر مکمل پابندی عائدکر دی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ناگزیر صورتحال کے پیش نظر رضا مندی /نرمی حاصل کرکے تقرریوں اور تبادلہ جات کی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔
—

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
