چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان کے ہمراہ سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی نئی مکانیت کے لیے مختص شدہ رقبہ کا دورہ کیا اور رقبہ کو سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کے لیے نہایت ہی موزوں قرار دیا اور اسے پسند کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ افتخار شوکت،سٹاف آفیسر امجد محمود،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب بھی موجود تھے۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سپریم کورٹ رجسٹری آفس کے لیے حکومت کی طرف سے نئی مکانیت کے لیے مختص کردہ جگہ کو نہایت ہی موزوں قرار دیا اور معز ز ججز صاحبان سپریم کورٹ نے بھی رجسٹری برانچ کے لیے مختص رقبہ کو پسند کیا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ اداروں کی عمارتیں اسٹیٹ آف آرٹ ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میرپور کی مکانیت کے حوالے سے جگہ اور مکانیت دونوں کی کمی کے باعث سپریم کورٹ کے ججز صاحبان اور وکلاء کے لیے بھی مسائل کا سامنا تھا اس حوالے سے موجودہ مختص کردہ جگہ پر سپریم کورٹ کی شاندار اور شایان شان نئی بلڈنگ کی تعمیر ہوگی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
