آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ترجمان وفوکل پرسن کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ آٹا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیکر وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے عوام دوست وزیراعظم ہونے کا ثبوت دیا۔ پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت نے آٹا کے ایک ایک تھیلے کے پیچھے لائنوں میں لگوا کرخواتین کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ پاکستان میں جس طرح آٹا کیلئے غریب اور خواتین کو لائنوں میں لگوا کر انکی تذلیل کی گئی کسی صورت آزادکشمیر میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کی کامیاب اور عوام دوست حکمت عملی کے تحت آزادکشمیر کے عوام کو پاکستان سے کم ترین ریٹ پر آٹا فراہم کیاجارہا ہے۔ عمران خان کی عوام دوست حکومت کے اقدامات کی نفی کرتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرکے غریب کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ترجمان وفوکل پرسن کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ حکومت ہے کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کریں گے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو۔حکومت آزادکشمیر نے نیلم ، لیپہ اور حویلی جیسے دور دراز علاقوں میں آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور اس سلسلہ میں موسم کی شدت کے پیش نظر آٹا سٹاک کیا گیا ہے ۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے مشکل مالی حالات میں آٹا کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کو عوام کی جانب سے بھرپور سراہاجارہا ہے۔ اس وقت آٹا کی جو قیمت آزادکشمیر میں پاکستان میں ا س سے دوگنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، کمر توڑ مہنگائی نے غریب کاچولہا بجھادیا ہے،پی ڈی ایم کے اقداما ت کی بدولت چاروں صوبوں میں آٹا کیلئے باپردہ خواتین کو بھی کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ پاکستان کے عوام کیلئے آٹا خریدنا اس وقت جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے اور انکے مسائل حل کیلئے کوشاں ہے۔ سردارتنویر الیاس خان کے دور میں جو اقدامات اٹھائے گئے وہ تاریخ کا حصہ ہیں ۔جبکہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت نے عمران خان کے عوام دوست اقدامات کی نفی کرتے ہوئے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پاکستان کے عوام اس وقت پی ڈی ایم کے عوام کش اقدامات کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں انشااللہ آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف لینڈسلائیڈ وکٹری حاصل کریگی۔
—

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
