؎ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان ریٹائر آئی جی فہیم عباسی،ڈاکٹر وسیم کے والد محترم عبدالحمید کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی اور مجاہد اول کے مزار پر حاضری کے لیے غازی آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم نے پر سوز انداز میں مرحوم سردار عبدالحمید کے لیے دعا مغفرت کی اور اہل خانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے محترم عبدالحمید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول غازی آباد کو کو انکے نام سے منسوب کیے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، وزیر جنگلات اکمل سرگالہ،سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب،ڈی آئی جی ظہیر خان، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی،ایس پی شوکت مرزا،میجر لطیف خلیق، سردار افتخار رشید،سردار امتیاز شاہین، توصیف عباسی،راجہ شجاعت،راجہ شفاعت، سردار آصف،ڈاکٹر آفتاب،،یونس میر،راجہ عبدالحفیظ، شجاع محمود،واجد نور،سردار عبدالرحمن، جاوید عارف عباسی،،ذوالفقار علی، راجہ ضمیر،ضلعی آفیسران ارشاد عباسی،طاہر علی شاہ،ندیم سرور، اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے غازی آباد میں سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے ہمراہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے مزار پر حاضری دی۔
٭.

