مظفرآباد (پی آئی ڈی)16جنوری2023


وزیر زراعت ولائیوسٹاک سردارمیراکبر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی آب وہوا زرعی ترقی اور خودکفالت کیلئے ساز گارہے۔قدرتی وسائل کی فراوانی ہونے کی بنیاد پر ریاست Biodiversityکی دولت سے مالامال ہے۔پورا سال ہر مہینہ میں کوئی نہ کوئی فصل،سبزی یا پھل تیار ہوتا ہے جو کہ Food Securityکو یقینی بناتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آزادکشمیر کے لوگوں کا مٹی سے ٹوٹا ہوا رشتہ بحال کیاجائے جس کیلئے محکمہ زراعت کی زرعی توسیعی سروس کا کلیدی کردار ادا کرنا ضروری ہے۔لہٰذا محکمہ کے تمام آفیسران واہلکاران اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے زمینداران کی بھرپور راہنمائی کریں اور ہر طرح کی تکنیکی معاونت کی فراہمی یقینی بنائیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی موجودہ لہر سے نبردآزما ہونے کا واحد حل زراعت میں خود کفالت کی منزل طے کرنا ہے۔گھریلو سطح پر پھل اورسبزیات کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے خواتین کو کچن گارڈننگ کی جانب راغب کیا جانا ضروری ہے۔ریاست بھر میں کچن گارڈننگ کی تربیت ہاء دینے کے ساتھ ساتھ سبزیات کے بیج کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا جانا مقصود ہے۔آزادکشمیر کے کم رقبہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے پھلوں اورسبزیات کی کاشت کی طرف بھرپورتوجہ دی جائے تاکہ نہ صرف گھریلو ضروریات پوری ہوں بلکہ ریاست کو اثمار وسبزیات کی پیداوار میں خود کفالت بھی حاصل ہو۔ وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت زرعی ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔زمینداران کی ہر طرح سے معاونت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ریاست کی عوام سے بھرپور اپیل ہے کہ اپنئے آباؤاجداد کے پیشہ کو اپنا 

Share This Post

More To Explore