پاک فوج وادی لیپہ کے گاؤں غائی پورہ میں برفانی تودے کے متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئی۔ پاک فوج کے دستوں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، نقصانات کا جائزہ لیا، متاثرین کو امدادی سامان دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وادی لیپہ کے گاوں غائی پورہ میں گزشتہ صبح بہت زیادہ برف باری کے باعث درخت گرنے سے ایک مکان اور تین دوکانیں متاثر ہوئیں تھیں۔ پاک فوج کےجوانوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین چوہدری شریف الدین اور چوہدری گلزار دین کو امدادی پیکج دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرین اور عوام علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج اہلیان لیپہ کی مدد کیلئے تیار رہتی ہے جس پر وہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Share This Post

More To Explore