(پی آئی ڈی)11جنوری 


آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیکنڈری و ایلمنٹری ایجوکیشن،ٹیوٹا و وویمن سیکل محترمہ صبیحہ صدیق نے یہاں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میرپور کا دورہ کیا انہوں نے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مختلف فنی ایجوکیشن کے شعبوں کا معائنہ کیا۔دورہ کے دوران انہیں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل /ڈسٹرکٹ کنٹرولنگ آفیسر اے جے کے ٹیوٹا چوہدری محمد الیاس نے  بریفننگ دی اور بتایا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام ضلع میرپور میں 8 فنی تعلیم کے سنٹر ہیں جن میں مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تعلیم دی جاتی ہے جس میں الیکٹریشن،اٹو موبائل،اٹو مکینک،ائیر کنڈیشن،الیکٹریکل مکینک،خواتین کے لئے بیوٹی فیکشن سکل اکیڈمی،سلائی کڑھائی سمیت دیگر لانگ و شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری محترمہ صبیحہ صدیق نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کم تعلیم یافتہ بچوں اور خواتین کو ہنر مندی کی تعلیم دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام ہنر مندی کے سنٹروں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ان سنٹروں میں دور جدید کے ٹیکنیکل کورسز کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرز کورسز بھی کروائے جائیں گے چونکہ کمپوٹر کی تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان سنٹروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور خواتین اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنے اور اپنے خاندان کی خود کفالت کرسکتے ہیں۔انہوں نے پرنسپل اور دیگر ٹرینیگ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ میں  کلیدی کردار ادا کریں تاکہ گھریلوں صنعتوں کو فروغ دیکر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے۔انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے جملہ مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے کی یقین دھانی کروائی۔

Share This Post

More To Explore