محکمہ اطلاعات بھمبر 11 جنوری 2023

بھمبر (پی آئی ڈی)اے ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹرجہانگیراحمدخان کاکہنا ہے کہ سردار جاوید ایوب خان سیکرٹری لائیو سٹاک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکی ہدایات پرزمین داروں سے ملاقات کاسلسلہ جاری ہے بھمبر رجانی کسچناتر ڈیرہ چوہدری محمد خالد ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل بھمبر رجانی تحصیل و ضلع بھمبر میں فارمرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقادہوا ۔ ڈاکٹر محمد ایوب ڈی ایل پی ڈی او بھمبر ڈاکٹر عقیل افضل وٹرنری آفیسر ہیلتھ شفاخانہ حیوانات بھمبر ڈاکٹر مبشر عدیل وٹرنری آفیسر توسیع بھمبر کے علاوہ فیلڈ سٹاف نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر محمد جہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ ویٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے میٹنگ میں شامل فارمرز کو لمپی سکن ڈیزیز کے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں ۔
جانوروں کی بہتر نگہداشت سے شرح اموات میں مکمل کنٹرول پا لیا گیا ہے ۔نیز یہ کہ ضلع بھمبر میں بیماری کے نئے کیسز گزشتہ سوا چار ماہ سے نہیں آرہے جس سے واضح ہے کہ بیماری مکمل کنٹرول میں ہے تاہم احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ دوسری ویو سے بچا جا سکے۔ چوہدری محمد خالد ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل بھمبر رجانی نے محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کی لمپی سکن ڈیزیز اور ریگولر ویکسینز مہم میں شبانہ روز خدمات کو سراہا اور تمام سٹاف کی انتھک محنت اور تعاون کی تعریف کی جس سے محکمہ کے ملازمین کے حوصلے بلند ہوئے میٹنگ میں شامل چند فارمرز نے ویکسینیشن مہم تیز کرنے اور تمام جانوروں میں لگائے جانے بارے کہا جس پر یقین دہانی کرائی گئی کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
محکمہ لائیو سٹاک بھمبر کے ملازمین نے اسی سپرٹ کے ساتھ تمام جانوروں کی ریگولر ویکسینیشنز جن میں سی سی پی پی 10000 ،ایچ ایس 48000۔ ای ٹی وی 100000 پی پی آر 110000 ایف ایم ڈی 2500 اور 40000 لمپی ویک جولائی 2022 تا،31دسمبر2022 6 ماہ میں تین لاکھ پانچ صد خوراک ویکسینز جانوروں میں لگائی جا چکی ہے
شرکاء میٹنگ نے جناب سردار میر اکبر خان صاحب وزیر لائیو سٹاک آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ،جناب سردار جاوید ایوب خان صاحب سیکرٹری لائیو سٹاک اور جناب ڈاکٹر محمد اعجاز خان صاحب ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر کا سوموار میٹنگ کے انعقاد کےلئے محکمہ جات کو متحرک کرنے کے عمل کو بے حد سراہا اس سے دیگر محکمہ جات کی آپس میں اور فارمرز کے درمیان روابط بہت بہتر اور مضبوط ہو رہے ہیں
فارمرز کو محکمانہ ترقیاتی پراجیکٹس سیو دی کاف اور فیڈ لاٹ فیٹننگ کے حوالہ سے بھی بتایا گیا جس پر شرکاء نے بہت زیادہ دلچسپی لی اور امید ہے ضلع بھمبر میں زیادہ سے زیادہ فارمرز ان پراجیکٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے
میٹنگ کے اختتام پر وٹرنری حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سٹاف کو ویکسینز بر وقت اور تمام جانوروں میں لگائے جانے کی سختی سے ہدایت کی اور اس نسبت کسی قسم کی غفلت / کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فارمرز سے گزارش کی گئی کہ اپنے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کےلئے محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاران سے تعاون کریں

Share This Post

More To Explore