آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ضرورت مند افراد کے لیے سوشل پروٹیکشن فنڈ خالصتا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔

آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے ضرورت مند افراد کے لیے سوشل پروٹیکشن فنڈ خالصتا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔ اس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔ بی آئی ایس پی کے لیے ثانیہ نشتر نے مستحقین کے لیے جو فہرستیں تیار کی تھیں انہیں کی بنیاد پر ہم نے سوشل پروٹیکشن فنڈ کے لئے حقداران کی فہرستیں تیار کیں جو مشتہر بھی کی گئیں۔ ایوان کے تمام اراکین سے کہتا ہوں کہ وہ انہیں دیکھیں غلط تصدیق جاری کرنے پر سز املے گی۔ وہ یہاں قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد کے سوال پر جواب دے رہے تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن فنڈ کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی گئی۔ اس میں حقداران کے تعین کے لیے باقاعدہ پانچ شرائط مقرر ہیں۔ جو بھی اس اہلیت پر پورا اترے گا اسے مستحقین کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ مستحقین کی اہلیت کی تصدیق وہاں ہی کے بلدیاتی اراکین دیتے ہیں۔غلط تصدیق کرنے والے کے لئے قانون میں 6ماہ سزا مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوشل پروٹیکشن فنڈ پورے خلوص اور دیانتداری سے شروع کیا ہے، اس کے فلاح وبہبود کے علاوہ کوئی مقاصد نہیں ہیں۔ یہ غریب، بے سہارااور ضرورت مندوں کے لیے ایک وسیلہ ہے۔ شفافیت کے لئے اسے حتمی کر کے مشتہر بھی کیا اور اس کو ویب سائٹس پر جاری کیا اور سوشل ویلفیئر کے دفاتر میں بھی فہرستوں کو پہنچا دیا ہے۔ سارے آزادکشمیر سے صرف 6اعتراضات موصول ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ فہرستیں ہر لحاظ سے درست اور اہل افراد ہی کی ہوں لیکن اگر کسی مرحلہ پر یہ ثابت ہو اکہ جان بوجھ کر غلط افراد کو شامل کیا گیا ہے تو ایسا کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے لیکن سب سے کہوں گا کہ مخص الزامات عائد نہ کریں بلکہ مکمل ثبوت کے ساتھ بات کریں۔ مخص کہنے سے کسی کو سزا جزا کا عمل نہیں ہو سکتا۔ سوشل پروٹیکشن فنڈ کی ہم اس ایوان میں بھی فہرستیں لگا دیتے ہیں سارے ایوان کے اراکین ان کا جائزہ لیں اور ہماری راہنمائی کریں کہ تاکہ ہم ان فہرستوں کا ہر لحاظ سے شفاف بنا دیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ زکوۃ کے حقیقی حقداران کے لیے بھی ابتدائی کام کر لیا ہے۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ زکوۃ کے نظام کو خالصتا دین اسلام میں بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق ڈھالیں تاکہ اہل افراد کو زکوۂ مل سکے۔ ہم نے زکوۃ کے مصارف کو بالکل نہیں چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم غیر سیاسی اور حقیقی حقداران کو باعزت طریقے سے زکوۃ کی فہرستوں میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سوچ کا آدمی ہوں سمجھتا ہوں کہ مشاورت ہر معاملہ کا بہترین حل ہے۔ فہرستوں کی تکمیل کے بعد وہ سارے آزادجموں وکشمیر میں حقداروں کی فہرستیں مشتہر کی جائیں گی اگر 20فیصد سروے غلط ہوا تو سارا سروے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر بھر کے ضرورت مند اور مستحق افراد کو کینسر، دل، جگر، گردے جیسی موذی بیماریوں کے علاج کے لیے زکوۃ منافع فنڈز سے رقم مختص کر کے اس کو نوٹیفکیشن بھی کر دیا ہے۔ اب ان بیماریوں میں مبتلا غریب اور ضرورت مند افراد کے علاج کے لیے فنڈز دیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کی صفائی ستھرائی کے لیے بھرپور مدد کریں گے، اس شہر کی صفائی اور ترقی میں ہرممکن اقدام کریں گے۔
قبل ازیں اجلاس کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے ڈیڈ پراجیکٹس کو دوبار ہ رواں کیا ماکڑی ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے حکومت نے فنڈز مہیا کیے۔ سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے حکومت نے سترہ کروڑ کے فنڈز دیے ہیں۔ دارالحکومت مظفرآباد کے لیے وائی کراس سی ایم ایچ منصوبہ پر کام شروع کروایا گیا۔ سیوریج کے نظام کے لیے ٹینڈر 13کو اوپن ہو گا۔ جب حکومت ریشینلائزیشن کی بات کر تی ہے تو یہاں ایشو ہو جاتا ہے۔ سوشل ریسپانس کے تحت فائننشل انسٹیٹیوشنز کام کر رہے ہیں۔ شہر میں پارکس کی جگہ محفوظ کریں گے۔ اس شہر کے لوگوں کو اس شہر کی اونر شپ لینی چاہیے۔مظفرآباد شہر کے کسی منصوبہ کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹ نہیں ہے۔ جاگراں پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چاینیز انجینئرز کی سیکورٹی کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس منصوبہ سے اڑتالیس میگاواٹ بجلی بیلہ نورشاہ کے گرڈ میں آئے گی۔ انہوں نے رولز کمیٹی کے حوالہ سے کہا کہ دیگر کمیٹیاں بن گئی ہیں۔ رولز کی کمیٹی بن جائے گی۔ کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ ایوان میں کتنے سوال کیے جا سکتے ہیں۔ کتاب میں رولز موجود ہیں۔ کمیٹی ترمیم کے لیے ہوتی ہے۔

Share This Post

More To Explore

ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن مظفرآبادکے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں نلوچھی پل پر شہدا تحریک آزادی جموں وکشمیر کی یاد میں کینڈل لائٹس کا اہتمام کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کارپوریشن مظفرآبادکے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں نلوچھی پل پر شہدا تحریک آزادی جموں وکشمیر کی یاد

پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آزاد جموں کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ تھے۔

پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آزاد جموں کشمیر کے وزیر