چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط سے قبل ایک اہم اجلاس ان کے آفس چیمبر واقع کوٹھی نمبر 1 متصل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منعقد ہوا ۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ ) عبد الرشید سلہر یا کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کے سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط سے قبل ایک اہم اجلاس ان کے آفس چیمبر واقع کوٹھی نمبر 1 متصل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری قانون وحید الحسن ،سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان ،ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈقاضی عنائیت علی ، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود،پر وگرام منیجر (ECP) نادرا علمدار حسنین ،ڈپٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد اشفاق ، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا غلام فرید ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ندیم تاج ، سسٹم انجینئرز آئی ٹی بورڈ محسن مصطفیٰ، سکریسی آفیسر الیکشن کمیشن راجہ وسیم خان شریک ہوئے ۔اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں آزاد جموں و کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے نادرا کی جانب سے کمپیوٹر ائز ڈالیکٹورول رول سسٹم فراہم کئے جانے کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے قبل SRS/BRD کی تیاری کے سلسلہ میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں معاہدہ پر دستخط کئے جانے پر اتفاق ہوا۔

Share This Post

More To Explore

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق نے وزیر خوراک چوہدری محمد اکبر ابراہیم کے بھتیجوں احمد معاذ چوہدری اور عبداللہ چوہدری کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق نے وزیر خوراک چوہدری محمد اکبر ابراہیم کے بھتیجوں احمد معاذ چوہدری اور عبداللہ چوہدری کی دعوت ولیمہ میں

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام مودی کو سمجھ چکے ہیں ،مودی بے گناہ کشمیریوں کا قاتل ہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے