،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے، صحافت سوسائٹی کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ پونچھ میں وائی جے ایف کے ڈیجیٹل میڈیا ہب کا قیام صحافت میں خوش آئند اضافہ ہے اور توقع ہے کہ وائی جے ایف پونچھ کی ٹیم اعلیٰ صحافتی اقدار کو پروان چڑھانے، قلم کی حرمت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور ورکرز کے حقوق کیلئے جاندار کردار ادا کرے گی اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھے گی اور معاشرہ کیلئے بہتر خدمات انجام دے گی ۔ یہ بات انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانگی سے قبل وائی جے ایف کے مرکزی صدر سردار نعیم چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سردار نعیم چغتائی کی پونچھ میں وائی جے ایف کو متحرک کرنے اور ورکنگ جرنلسٹس کو شامل کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پونچھ میں ایک بہترین ٹیم آپ کو میسر آئی ہے جو بلا شبہ ہر اعتبار سے خوش آئند امر ہے ، عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر راولاکوٹ کا خصوصی دورہ کروں گا اور وائی جے ایف کے ممبران سے ملاقاتیں کروں گا، نعیم چغتائی نے وزیر اطلاعات کو بتایا کہ راولاکوٹ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا ہب کا افتتاح کردیا گیا ہے جس سے ایسے ورکنگ جرنلسٹس منسلک ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں اس خطہ کے لئے خدمات انجام دی ہیں ، مستقبل میں وائی جے ایف کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے حکمت عملی زیر غور ہے اور ہم سنیئر صحافیوں کی سرپرستی میں وائی جے ایف کو آزادکشمیر بھر میں متحرک کریں گے ۔
آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل کریں گے۔
آزادکشمیر کی وزیرسمال انڈسٹریز وٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کو سہولیات فراہم کر انہیں مرکزی دھارے میں شامل