ریسکیو 1122 کا جدید کنٹرول روم بھمبر میں فعال کر دیا گیا۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 میں جدید ترین تکنیکی نظام سے آراستہ کنٹرول رومز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں مظفرآباد میں کنٹرول روم کامیابی سے فعال کیا گیا اور اب ضلع بھمبر میں بھی ریسکیو 1122 کی یہ اہم سروس مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے۔ریسکیو 1122 کا یہ جدید نظام ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں 1122 ڈائل کرکے فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سروس ریاست کے تمام اضلاع میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی ہدایت کی روشنی میں مرحلہ وار دستیاب کی جا رہی ہے، جس سے حادثات کی صورت میں فوری رسپانس کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔یہ اقدام حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، جس کا مقصد ریاست کے عوام کو عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنا ہے۔ بھمبر اور مظفرآباد میں کامیابی کے بعد یہ سروس دیگر اضلاع میں بھی جلد متعارف کرائی جائے گی تاکہ آزاد کشمیر کے تمام شہریوں کو بروقت مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ انکی آزادی کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہے
صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں