DGPR AJK

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ سے مجلس علمائے

سلام آباد( پی آئی ڈی)03اکتوبر2024

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ سے مجلس علمائے کشمیر راولپنڈی اسلام آباد کے ذمہ داران مولانا پیر شفیق الرحمان، مولاناشبیر احمد کاشمیری، مولانا زاہد محمود، مفتی مقبول الرحمان اور دیگر علمائے کرام نے جموں وکشمیر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں علمائے کرام نے آزادکشمیر میں مساجد کیلئے بجلی کے یونٹس فری کرنے اورتجوید القران ٹرسٹ کے وظیفے میں اضافے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور تجوید القرآن ٹرسٹ میں کیے گئے اضافے پر عملدرآمد کی اپیل کی ۔ علمائے کرام نے آزادجموں وکشمیر میں07ستمبر کو یوم ختم نبوتﷺ منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر اطلاعات سمیت حکومت آزادکشمیر مبارکباد کی مستحق ہے ، کشمیر کی دھرتی عشق و محبت والی دھرتی ہے ۔ علمائے کرام نے کہاکہ آزادکشمیر میں حکومت نے کرپشن اور مافیاز کاخاتمہ کر کے بہترین اقدامات کیے ہیں ، آزادجموں وکشمیر میں مزید بہتری لانے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ آزادکشمیر حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بن سکے ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور علمائے کرام سے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت کی درست سمت رہنمائی کریں تاکہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

Share This Post

Find More