وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے گوجرہ, جلال آباد، سائیں سہیلی سرکاراور طارق آباد نالوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور, جاوید اقبال بڈھانوی, چوہدری محمد رشید, ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی مسعودالرحمن, کمشنر عدنان خورشید اور ڈپٹی کمشنر بھی ہمراہ تھے. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام نالوں میں جہاں آبادی کو خطرہ ہے وہاں لوگوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے جہاں جہاں آبادی کو خطرہ ہے وہاں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے. وزیر اعظم نے کہاکہ نالوں میں پانی کے راستے سے رکاوٹیں دور کی جائیں۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مون سون کے دوران نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات کرتےہوئے عوام کو موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ مون سون میں کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے ہمہ تن چوکس رہیں اور عوام کو ہر ممکن تحفظ اور فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں

محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں پاپولیشن آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا
محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ مظفرآباد میں پاپولیشن آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس