وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آئے روز خواتین پر گھریلو تشدد کی وجہ سے خودکشی کے واقعات پرتوجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے گھریلو تشدد یا دیگر معاملات کی وجہ سے خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خودکشی کے واقعات کے عوامل دیکھ رہے ہیں. معاشرے کے اجتماعی روئیے پرتشدد ہوتے جا رہے ہیں اس سے بھی ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ افسوسناک روئیے ہیں. سڑک پر حادثہ ہوتا ہے تو لوگ فوٹو لے رہے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آجکل گھریلو تشدد کی وجہ سے بھی واقعات ہو رہے ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ واقعات کی شفاف تحقیقات کروا رہے ہیں.

صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ دنوں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا
صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ دنوں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر