34ویں نیشنل گیمز 2023ء کی اولمپک مشعل آزادجموں وکشمیر پہنچ گئی۔ آزادکشمیر اور پاکستان کو ملانے والے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر خیبر پختونخواہ سے سابق کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اولمپک مشعل آزادکشمیر کے محکمہ سپورٹس کے حکام کے سپرد کی۔ ڈائریکٹر سپورٹس شوکت حیات ملک نے آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ہمراہ ان سے مشعل وصول کی۔صدر سول سوسائٹی راجہ آفتاب احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ضیا عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ راجہ عبدالباسط ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اولمپک مشعل کو آج شام دارلحکومت کے لال چوک اپر اڈہ میں لے جائے جائیگا۔ 12 مئی کو اولمپک مشعل آزادکشمیر سے پنجاب کا سفر کریگی اور لاہور میں اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ پنجاب کے سفر کے بعد اولمپک مشعل نیشنل گیمز کے میزبان شہر کوئٹہ جائے گی۔نیشنل گیمز 22 سے 30 مئی تک بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہورہی ہیں۔
وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے تمام طبقات میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے،
،وزیر اطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ قلم کا سب سے بڑاتقاضا یہ ہے کہ ملت کے