وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ آزاد جموں و کشمیر۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی ملاقات۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ آزاد جموں و کشمیر۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی ملاقات۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے لیے آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے حوالے سے گفتگو اور ماضی میں تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار، آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے بھی فعال کردار کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کشمیری عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر پوری توانائی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں دوران الیکشن کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری، عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء،سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدخان ر اور دیگر شریک تھے۔

Share This Post

More To Explore

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفاقی وزراء کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ بابر علی ذولقرنین سے ملاقات۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وفاقی وزراء کے ہمراہ مسلم لیگ

وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر جنگلات، ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت جہلم ویلی ڈویژن, ہٹیاں ڈویژن اور دیگر امور کے حوالے