صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 نومبر ہمیں شاعرِ مشرق، حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی عظیم فکری، علمی اور ملی خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 نومبر ہمیں شاعرِ مشرق، حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی عظیم فکری، علمی اور ملی خدمات کی یاد دلاتا ہے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی فکر و شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خودداری، اتحاد اور ملی شعور کا جذبہ بیدار کیا اور انہیں ایک باوقار، خودمختار اور عظیم قوم بننے کا پیغام دیا۔صدر ریاست نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو باہمی اتحاد و یکجہتی اختیار کرنے، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینے اور اپنی صلاحیتوں کو ملت کی ترقی و سربلندی کے لیے بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ آپ نے 1930ء کے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ سیاسی تشخص اور آزاد وطن کا تصور پیش کیا، جو بعد ازاں قیامِ پاکستان کی فکری بنیاد بنا۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری میں تحریکِ آزادی کشمیر، کشمیری عوام کے مصائب اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور ترجمانی بھی کی۔ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم حضرت علامہ اقبالؒ کے افکار و تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں اور اتحاد برقرار رکھتے ہوئے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ کشمیری الحاقِ پاکستان کے لیے اپنا تن، من اور دھن قربان کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Share This Post

More To Explore

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاہے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی آزادی کی جدوجہد کا ضامن ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مضبوط ہو رہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاہے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی آزادی کی جدوجہد کا ضامن ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو مظفرآباد آمد