آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین انجینئر رضوان انور چوہدری کی زیرِ صدارت جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین انجینئر رضوان انور چوہدری کی زیرِ صدارت جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی، قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور معاشی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت چوہدری عبدالرحمن نے شرکت کی جبکہ محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ معدنی وسائل، محکمہ ابریشم اور آزاد جموں و کشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن (AKSIC) کے متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، دستیاب وسائل، ترقیاتی امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں صنعتی شعبے کی ترقی، معدنی وسائل سے معاشی فوائد حاصل کرنے، ریشم کاری کی صنعت کے فروغ اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کو مستحکم بنانے کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی۔شرکاء نے اس امر پر غور کیا کہ آزاد کشمیر میں موجود قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور مختلف صنعتی شعبوں میں دستیاب مواقع کو مؤثر انداز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرکے خطے میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، صنعتی سرگرمیوں میں اضافے اور سرمایہ کاروں کو درپیش ممکنہ مشکلات کے حل کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف سرکاری محکموں کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی معاشی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ، نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے صنعتی ترقی، روزگار کے نئے مواقع اور پائیدار معاشی استحکام کی راہ ہموار کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کو عملی شکل دینے اور آزاد کشمیر کی اقتصادی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاہے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی آزادی کی جدوجہد کا ضامن ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، خوشی ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مضبوط ہو رہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاہے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی آزادی کی جدوجہد کا ضامن ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت کو مظفرآباد آمد