محکمہ جنگلات اور “آرگینک گرورز پرسچہ” کے تعاون سے ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کے تحت عوام کو نہ صرف مفت پودے فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ رضاکار ٹیم پودے لگا کر بھی دے رہی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے تعاون سے پیر کے روز آرگینک گرورز فارم پرسچہ پر اہل علاقہ کے ہمراہ پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ ماحولیاتی ایکٹیویسٹ شکیل خان نے رواں سیزن میں اپنی رضا کار ٹیم کے ہمراہ 5 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز افتتاحی تقریب “آرگینک گرورز ” پر منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید مظہر نقوی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سہیل خان، ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان سمیت مقامی کمیونٹی اور رضاکاران نے شرکت کی اور ماحول دوست پودے لگائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید مظہر نقوی کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات رواں سیزن میں “ہر بشر دو شجر” کے سلوگن کے تحت کام کر رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ نہ صرف پودے لگائیں بلکہ شجر پروری پر بھی توجہ دیں۔ اسوقت موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لیے شجر کاری بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اگر ہم بے مل کر بحیثیت قوم اس جانب توجہ نہ دی تو ہمارے آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد سہیل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آرگینک گرورز پرسچہ” کے قیام کا مقصد خالص خوراک پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے۔ آرگینک گرورز کی جانب سے اہل علاقہ کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی حساسسیت کو سمجھیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنے حصے کا فرض نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا آگاہی فراہم کرنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے جسے استعمال میں لا کر لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جا رہی ہے۔ جب تک ہم سب مل کر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کریں گے تب تک ہمیں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔ ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان نے کہا کہ میں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تہیہ کیا ہے کہ میں اپنی رضاکار ٹیم کے ہمراہ رواں سال 5 ہزار پودے لگاوں گا۔ ہم صرف پودے تقسیم نہیں کریں گے بلکہ لوگوں کو رضاکاروں کے ہمراہ پودے لگا کر بھی دیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ میرا مشن ہے کہ میں لوگوں کو ماحولیاتی خطرات سے آگاہ کروں تاکہ وہ جنگلات کی قومی اثاثے کے حیثیت سے حفاظت کریں۔ ہماری ٹیم نے سوشل میڈیا اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے آگہی مہم شروع کر رکھی ہے۔ لوگوں کو پودوں سے محبت کرنا سیکھانا ہے تاکہ بنی نوع انسان کی بقا ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر حاضرین نے ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھالیا۔
سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھالیا۔ حج سپریم کورٹ جسٹس رضا