عیدالاالضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی پر ضلعی انتظامیہ مظفرآباد ان ایکشن، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی، ہزاروں روپے کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور موقع پر ہی زائد وصول شدہ کرایہ مسافروں کو واپس دلوا دیا گیا۔ بعض ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ کے لیے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر رورل یاسر بخاری نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو عید کے موقع پر سفری سہولیات مہیا کی جائیں۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے مولانا