موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین کی بڑی تعداد رجسٹریشن کے لیے پہنچ گئی۔ کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے اپنی سروسز محکمہ شہری دفاع کو پیش کر دیں۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ شہری دفاع کے شعبہ ٹریننگ کا سٹاف خواتین رضاکاران کی رجسٹریشن میں مصروف۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث آزادکشمیر بھر سے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین رضا کار بھی بھرپور انداز میں رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان کی قیادت میں میرپور میں قائد اعظم اسٹیڈیم میرپور تا چوک شہیداں میرپور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین اور وزیر