آزاد کشمیرحکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے گزشتہ شپ دارالحکومت مظفرآباد کے علاقہ شوائی میں ہندوستان کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی۔ قبل ازیں انہوں نے متاثرہ جگہ کا دورہ کرتے ہوئے عوام اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن رات کی تاریکی میں اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ افواج پاکستان نے ہمیشہ کی طرح دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دھرتی شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے. پاک فوج ہندوستان کا جنگی جنوں خاک میں ملانے کو تیار ہے. ہندوستان موصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ اقوام عالم ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین