سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 16اپریل 2025سے جاری بارشوں کے سلسلہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات میں آزادکشمیر بھر میں 1شخص جاں بحق ،3افراد زخمی ، 01گھر مکمل طور پر تباہ،68گھر وں کو جزوی نقصان کے ساتھ ساتھ 09دکانیں بھی متاثر ہوئیں،علاوہ ازیں 02 مویشی باڑوں کو نقصان پہنچا اور 05سکولوں اور 01ڈسپنسری کوجزوی نقصان کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانا ت کے دوران ضلع مظفرآباد میں 01شخص فوت ہوا،01زخمی ہوا اور 12گھروں کا جزوی نقصان ہوا، جہلم ویلی میں 01شخص زخمی ہوا اور 4گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا، ضلع پونچھ میں ان بارشوں کے نتیجے میں 01گھر مکمل تباہ ہوا25گھر وں کو جزوی طور پر نقصان ہوا، 02دکانوں کو نقصان ہوا،01مویشی باڑہ تباہ ہوا اور 02سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے، ضلع سدھنوتی میں 01شخص زخمی ہوا، 26گھروں کو جزوی نقصان ہوا،07دکانوں کو نقصان ہوا،01مویشی باڑہ تباہ ہوا،03سکول اور 01ڈسپنسری جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ ضلع کوٹلی میں 01ایک گھر جزوی طور پر متاثر ہواجبکہ ان بارشوں سے ضلع نیلم،باغ،بھمبر اور میرپور میں تاحال کہیں کسی بھی طرز کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت سے مطالبہ کرتے