عوامی شکایت پر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ان ایکشن۔فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے ٹانگہ اسٹینڈ،گیلانی چوک،بینک روڈ پر قائم ہوٹلز،ریسٹورنٹ کے آئل اور دودھ کے سمپل لے کر موقع پر لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔لیبارٹری کی رپورٹ کی روشنی میں فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف کارروائی اور فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔فوڈ بزنس آپریٹرز معیاری خوراک کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔غیر معیاری،مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجران/بزنس آپریٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت سے مطالبہ کرتے