صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے

صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں صدر آزادجموں و کشمیر نے شہید افسر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے برکت علی پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا کرے۔

Share This Post

More To Explore