وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کے گھر کسگمہ دھماوا آمد۔وزیر اعظم افتخار گیلانی نے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان مرحوم کے گھر دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کے گھر کسگمہ دھماوا آمد۔وزیر اعظم افتخار گیلانی نے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان مرحوم کے گھر دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم نے راجہ ذوالقرنین خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم راجہ ذوالقرنین خان کے اہل خانہ سے ملاقات، دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے راجہ بابر علی ذوالقرنین، راجہ قیصر ذوالقرنین، عمر ذوالقرنین اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ راجہ ذوالقرنین خان کی وفات آزاد جموں و کشمیر کی سیاست اور قومی سطح پر بڑا نقصان ہے، راجہ ذوالقرنین خان تاریخی گھرانے سے رکھنے والے باصلاحیت رہنما اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے، انکی کی سیاسی جدوجہد، قومی خدمات اور عوامی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وزیراعظم آزاد کشمیر کی مرحوم راجہ ذوالقرنین خان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ دعائیہ تقریب میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزراء حکومت وقار احمد نور، چوہدری عبدالرحمان، ممبر اسمبلی چوہدری رخسار احمد، ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد سعید ودیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

Share This Post

More To Explore