پاکستان بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے خلاف یوم استحصال منایا گیا ۔

پاکستان بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے خلاف یوم استحصال منایا گیا ۔پورے ملک میں صبح دس بجے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔یوم استحصال کی مناسبت سے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں وفاقی وزراء ،حریت قیادت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کی،غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل اور مقامی ووٹر لسٹ میں اندراج کا حق دیا گیا،بھارت نے جائیداد کی خرید و فروخت کا دروازہ باہر کے افراد کیلئے کھولا، بھارت کا مقصد کشمیریوں کو ان کی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے،کشمیر کی ثقافت کو مٹانے کیلئے بھارتی رنگ تھوپا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں دہلی کی کٹھ پتلی حکومت مسلط کر دی گئی ہے،ایسی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا جو دہلی کے احکامات پر چلے،بھارت کی کشمیر پالیسی پاکستان اور قوم کیلئے ناقابلِ قبول ہے،پچھلے 48 گھنٹے میں بھارت نے نیا شوشہ چھوڑا ہے،جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین ٹیریٹری قرار دینے کے بعد نئی تقسیم کی باتیں ہورہی ہیں ،بھارتی میڈیا جموں کو ریاستی درجہ دیے جانے کی خبریں چلا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کو یونین ٹیریٹری ہی رکھنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے، بھارت کے یہ اقدامات قابلِ مذمت ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا داخلی معاملہ قرار دیتا ہے،بھارت کا دعویٰ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، 5 اگست کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت کا دن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں فارن پالیسی نے مؤثر کردار ادا کیا، امریکی صدر نے بھی کشمیر کو متنازعہ مسئلہ قرار دیا،پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی، کشمیریوں کو ان کا حق ضرور ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار جنرل منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے قابل فخر کردار ادا کیا،شہباز شریف حکومت نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا، 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر سیاسی احتجاجی کال دینا کشمیر کاز اور قومی یکجہتی کے خلاف سازش ہے، یہ مخصوص ٹولہ پاکستان اور کشمیریوں دونوں سے زیادتی کر رہا ہے، پانچ اگست کو احتجاجی سیاست کشمیریوں کی قربانیوں کی توہین ہے، ہمیں یقین ہے عوام ایسی سیاست کو مسترد کر دے گی،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہابھارت نے سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ مسلط کرنے کی کوشش کی بھارت کو معلوم نہیں یہ وہ وادی ھے جہاں شہدا کے جسد خاکی پاکستانی پرچم میں دفنایا جاتا ھے ،پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا وزیر اعظم نے ہر محاذ پر کشمیریوں کامقدمہ لڑا ڈپٹی وزیر اعظم نے سفارتی مخاذ پر بھرپور آواز اٹھائی

ایک دن آئے گا کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گایہ تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے ایک مذموم سازش کے تحت کشمیر پر قبضہ کیابھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ مسلط کیا،بھارت کو معلوم ہونا چاہیے، یہ وہ وادی ہے جس نے برہان وانی جیسے نوجوان پیدا کیے،برہان وانی کی شہادت پر گھروں سے نکلنے والے جنازے پاکستانی پرچم میں لپٹے ہو ہیں،آج بھی سید علی گیلانی کا نعرہ “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” پوری دنیا میں گونج رہا ہے،یہ نعرہ دنیا کے دارالحکومتوں میں مؤثر آواز بن کر پہنچتا ہےیومِ استحصال پر عہد کی تجدید کرتے ہیں،کشمیر کا مقدمہ پاکستان لڑتا رہا ہے، لڑتا رہے گا،وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کی،اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی کشمیر پر مؤثر بات ہوئی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر ہماری تاریخ کا حصہ اور شہ رگ ہے،پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا،مقبوضہ وادی میں اٹھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہوگا،ایک دن کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملے گا،یہ کشمیریوں کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے،بھارت کو عسکری اور سفارتی محاذ پر شکست ہوئی ،بھارت کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہے گا،مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ خان نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضے کی مذمت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے تسلط سے جلد آزاد ہو گا ۔حریت رہنما الطاف وانی نے کہا کہ آج یوم استحصال کشمیر منانے پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں ،پاکستانی قوم نے پیغام دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے،بھارت نے کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے مختلف پروپیگنڈے کیے،مئی میں ہونیوالی جنگ سے بھارتی پروپیگنڈے سے ہوا نکل گئی

ہمیں بہت ہی مکار دشمن کا سامنا ہے ،آج بھی ہمیں سچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہےوزیر مملکت تعلیم وجیہ قمر نے کہا کہ آج آپ نے ثابت کیا آپ بنیان المرصوص ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر پابندی کے پہرے ہیں،آج کے دن مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ،مقبوضہ کشمیر میں طلبہ پر تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی اسکالرشپس ختم کردی گئی ہیں،چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے،10 مئی کے بعد کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،ہم فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دس مئی کی سولہ گھنٹے کی جنگ میں جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن تبدیل ہوگیا،انشاءاللہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان میں شامل ہو گا ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو ہندوستان اپنی روایتی منہ زوریوں سے آگے بڑھا،بھارت نے اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی،کشمیریوں نے پاکستان بننے سے پہلے پاکستان کا حصہ بننے کی قرار داد منظور کی

کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے،کشمیری سبز ہلالی پرچم میں باہر نکلتے ہیں،دنیا کے سب سے بڑے ملٹری زون میں نوجوان پاکستانی پرچم میں باہر نکلتے ہیں،قائداعظم محمد علی جناح کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا،ذولفقار علی بھٹو نے کہا کشمیر کیلئے ہزار سال بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے،سپہ سالار سید عاصم نے کہا کہ کشمیر کیلئے جتنی جنگیں لڑنا پڑی لڑی‍ں گے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ساجد عثمانی نے کہا کہ 5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،کشمیری عوام سات دہائیوں سے قربانی دے رہے ہیں —وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فاشسٹ بھارت کا اقدام عالمی ضمیر پر طمانچہ ہے،ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیری نوجوانوں کا حوصلہ دنیا کے ظالم نظام پر فتح ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی طاقت ہمیں اس رشتے سے جدا نہیں کر سکتی ،۔

Share This Post

More To Explore