وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس آزادکشمیر( چیپٹر ) غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں حریت قائدین شیخ عبدالمتین ، شیخ یعقوب ، اعجاز رحمانی، مشتاق الاسلام ، عبدالمجید میر ، عزیر احمد غزالی سمیت دیگر بھی شریک تھے ، وفد نے 5اگست یوم استحصال کے موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے 5 اگست 2019 کے بعد تسلسل سےمقبوضہ کشمیر کی ابتر رہنے والی صورتحال ، بھارتی جنگی جنون اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر تفصیلی گفت و شنید کی اور مستقبل میں مؤثر لائحہ عمل کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کاظہار کیا ، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت کا 5اگست 2019 کا ناجائز ، یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام کسی طور قبول نہیں ، کشمیری متحد ہیں ، بیس کیمپ کی حکومت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی دنیا کے تمام مؤثر فورمز پر اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، حکومت آزادکشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کے مکروہ چہرے کو عالمی منظر نامے پر بے نقاب کریں گے ، آزادی بڑی نعمت ہے ، کشمیر ی کسی طور بھارت کا ناجائز تسلط قبول نہیں کریں گے ، دنیا بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں ،مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور حریت قیادت کے قائدین کو پابند سلاسل کرنے اور بنیادی جمہوری آزادیوں کو سلب کرنے پر سخت اقدام اٹھائے ، بھارت کا کشمیر کو تقسیم کر کے ناجائز تسلط کو طوالت دینے کا ایک اور مبینہ منصوبہ خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ، واضح کررہے ہیں کہ بھارت کی تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے اور اپنے اکابرین کے الحاق پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی ۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام ، آزادکشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور کشمیری ڈائسپورہ سمیت ہم سب مسئلہ کشمیر کی پشت پر کھڑے ہیں
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام ، آزادکشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور کشمیری ڈائسپورہ