وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ماہ جولائی کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔جولائی کشمیریوں کی اس لازوال تحریکِ آزادی کی علامت ہے جو دہائیوں سے ظلم، جبر، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ہے۔ اہل کشمیر کے لیے جولائی کا مہینہ ایک خونچکاں تاریخ، جدوجہد، اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ جولائی کے مہینے کی سب سے اہم اور المناک تاریخ 13 جولائی ہے۔ 1931 میں اسی دن سری نگر کی سینٹرل جیل کے باہر 22 کشمیری مسلمانوں کو اذان دیتے ہوئے گولیوں سے شہید کیا گیا۔ یہ اذان کی صدا میں لپٹی ہوئی آزادی کی فریاد کا دن ہے، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ بنا دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 8 جولائی 2016 کوبرہان وانی کی شہادت کا دن ہے۔ پہاڑوں کی وادیوں میں ایک جوان، برہان مظفر وانی، جو صرف بندوق نہیں، ایک نظریہ، ایک صدا، ایک بیداری کی علامت تھا،

کوکرناگ کے جنگلوں میں بھارتی سنگینیوں نے اس چراغ کو بجھا دیا،لیکن وہ چراغ بجھا نہیں جل اُٹھا ہر دل میں، ہر بستی میں، ہر آنگن میں جل رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ 10 جولائی کو مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی رخصتی کا دن ہے جب تحریک کا باب، استقلال کا ستون خاموشی سے رخصت ہو گیا۔ 19 جولائی 1947 کو سرینگر کے علاقے آبی گزر میں ایک سادہ سا مکان تاریخ کا مرکز بن گیا جب غازی ملت سردار محمد ابرہیم خان کی قیادت میں ریاست جموں وکشمیر کی مسلمہ قیادت م نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔یہ صرف ایک قرارداد نہ تھی، یہ کشمیریوں کی دل کی صدا تھی، وہ خواب تھا جس کی تعبیر میں آج بھی شہداء کا خون بہہ رہا ہے۔31 جولائی 2003 کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماہِ جولائی ہمیں صرف ماضی کی یادیں نہیں دیتا، بلکہ مستقبل کی سمت بھی متعین کرتا ہے۔جولائی کا مہینہ ہمیں بتاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں، اور شہیدوں کا لہو ہمیشہ راستہ دکھاتا ہے۔ کشمیر کی فضاؤں میں آج بھی اذانوں کی بازگشت، ماں کی دعا، اور شہید کے خون کی مہک زندہ ہے۔ جولائی ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی تڑپ ابدی ہوتی ہے۔

Share This Post

More To Explore

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام