آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے محمد یوسف ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں پاکستان کے معروف کرکٹر محمد یوسف ، بریگیڈئر (ر) عظمت خان ،کرنل (ر) سعید احمد ،کرنل (ر) محمد آصف ،حارث ضیاء اور فیض اللہ خان شامل تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے عبادت اور خدمت کے مواقع ملتے ہیں ،کسی بھی پلاننگ کیلیے basic statistics کی ضرورت ہے ،آزادکشمیر میں پرائمری ایجوکیشن بنیادی تعلیم ہے ،ہم سکولوں کو بہتر بنا رہے ہیں ۔ہمارے پرائمری اساتذہ کی تعلیم بھی ایم اے ، ایم فل ہے ،گھوسٹ سکول ٹیچرز کا نظام ختم کر دیا ہے ،سکولوں میں بائیو میٹرک کو نافذ کیا ،مڈل اور ہائی سکولوں کی پرفارمنس بہتر بنانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں ،تعلیم کے شعبے میں ترقی اور اساتذہ کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلیے اڑھائی ارب روپے رکھے ہیں ، آزادکشمیر میں لٹریسی ریٹ پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ پروگرامز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اب آزادکشمیر کے سکولوں میں آئی ٹی کی ایجوکیشن دے رہے ہیں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ آپ کی این جی او آزادکشمیر میں ٹریننگ کے شعبے میں کام کرے حکومت معاونت فراہم کرے گی اس سے impact بھی پڑے گا ،دو سے تین ڈویژن میں ماڈل سکول قائم کر دیں,مربوط و مضبوط پروگرام کے ذریعے ہی ہم معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں سینکڑوں سکولز ابھی بننے ہیں اس شعبے میں بھی کام کیا جا سکتا ہے ،پروفیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،پنجاب ٹیکنیکل بورڈ اور ہاشو فاؤنڈیشن سے 2500 نشستیں حاصل کیں ، اس جانب ذہن سازی کی ضرورت ہے ،سیاحت میں سرمایہ کاری کا آپشن موجود ہے ،نوجوانوں کو بلاسود قرضے دے رہے ہیں ،آزادکشمیر بینک کو شیڈولڈ بینک بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں جس سے ایک ارب کی Remitences آئیں گی ۔صحت کے شعبے میں کام کیا جا سکتا ہے ،اس میں بھی بنیادی ڈھانچے اور تربیتی پروگرام میں کام کیا جا سکتا ہے ،آزادکشمیر کے عوام کو تین روپے یونٹ بجلی فراہم کی ہے جس پر کروڑوں روپے سبسڈی دی ہے ۔نعمت حاصل کرنے پر معاشرے کو بھی کچھ لوٹانا چاہیے، ہمیں sick cycle کو بھی توڑنا ہے اور معاشرے کی خدمت کرنی ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت میں ہی بھلائی ہے ۔سوسائٹی میں جب مثبت اثرات بڑھ جائیں گے تو معاشرتی تبدیلی آئے گی ۔ میں نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ کسی سرکاری منصوبے پر نام کی تختی نہیں لگے گی ،یہ پبلک کے ٹیکس کا پیسہ ہے تو مجھے اسکی قیمت ادا کرنا پڑی ۔سیاست میرا passion ہے پچھلے پچیس سال سے سیاست میں ہوں نہ تنخواہ لی ہے نہ ٹی اے ،مخلوق خدا کی خدمت ایک عزم کے ساتھ کر رہا ہوں ،قانون کی حکمرانی morality سے آتی ہے ۔وزیراعظم نے محمد یوسف فاؤنڈیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔بریگیڈئر (ر) عظمت خان اور معروف قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ یہ این جی او پاکستان میں صحت ،تعلیم اور کھیلوں کے شعبے میں کام کر رہی ہے اور ہم آزادکشمیر میں بھی ان شعبوں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔مانیٹسوری لیول پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے skills centres کو فعال بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے حکومت کے سرپرستی درکار ہے ۔معروف کرکٹر محمد یوسف نے آزادکشمیر میں کھیلوں کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ماہ جولائی کو تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے