وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی خدمت خلق میں ہے۔ عصر حاضر میں ذہنوں کی آبیاری ضروری ہے، شعور اور تحقیق انسان کو بلندیوں تک پہنچاتاہے۔اپنے محدود فنڈ سے وادی نیلم کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے، جو بھی فنڈ ملے وہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کسی چیز کا احساس ہونا بھی بڑی عنایت ہے۔ اللہ رب العزت جب کسی کو ہدایت دیتے ہیں تو اس کو دین کو سمجھ عطا فرماتے ہیں۔ دین میں خدمت خلق کو خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسوہ حسنہ کی روشنی میں خدمت خلق کو بطور عبادت ادا کیا جائے تو جہاں خدمت خلق سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو گی وہاں معاشرہ میں ایک دوسرے انسان کے دل میں باہمی احترام اور محبت پیدا ہو گی انسان کو خود اپنی ضرورت پورا کرنے میں جتنا سکون ملتا ہے اس سے کہیں زیادہ خدمت خلق کرنے والے انسان کو روحانی تسکین نصیب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم چونکہ پسماندہ علاقہ ہے اس لیے وہاں کی ترقی میرا اولین فریضہ ہے۔ بطور وزیر اور بطور باشندہ وادی نیلم ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ وادی نیلم کی محرومیوں کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وادی نیلم کے متعدد دورے کر کے یہاں کی محرومیوں کا خود جائزہ لیا ہے، وادی نیلم کی تعمیر و ترقی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، اسی لیے وادی نیلم میں باقی علاقوں کے سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت
ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت (ممبر الیکشن کمیشن) کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس