سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھالیا۔

سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کا حلف اٹھالیا۔ حج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کی لابی میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار، سابق چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ ، کسٹوڈین متروکہ املاک، سپریم کورٹ ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداران، بار کونسل کے عہدیداران، صدر و عہدیداران سنٹرل بار مظفر آباد، چئیر مین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو، چئیر مین ماحولیاتی ٹربیونل، ممبر سروس ٹربیونل، حج الیکشن ٹربیونل، ڈسٹرکٹ حج مظفر آباد، ضلع قاضی مظفر آباد، ممبر لا کمیشن، لا آفیسران، بار کونسل کے موجودہ اور سابق عہدیداران و اراکین، سیکرٹری قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ کے علاوہ سینئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ سیکر ٹری قانون انصاف و پارلیمانی امور نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نجی دورہ پر بیرون ملک روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی ایکس پاکستان لیو کے دوران جسٹس خواجہ محمد نسیم بطور قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر آئینی فرائض سر انجام دیں گے۔

Share This Post

More To Explore