آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کی خلاف ورزی پر ایک بیکری اور فاسٹ فوڈ شاپ کو سیل اور متعدد کو جرمانے عائد کر دئیے۔

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کی خلاف ورزی پر ایک بیکری اور فاسٹ فوڈ شاپ کو سیل اور متعدد کو جرمانے عائد کر دئیے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد کی زیر نگرانی ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے ٹاہلی منڈی،گوجرہ بائی پاس پر قائم فوڈ بزنس پوائنٹس کا معائنہ کیا۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث ایک بیکری اور فاسٹ فوڈ کی مشہور چین کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد کو جرمانے کیے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ آج کی کارروائی کا مقصد بیکریز،فاسٹ فوڈ سنٹرزاورہوٹلز کے صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کرنا تھا۔فاسٹ فوڈ اور ہوٹلز پر ٹوریسٹ کھانا کھاتے ہیں۔فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ سیاحوں سمیت مقامی شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صاف ستھری معیاری خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔مضر صحت،غیر معیاری،غیر رجسٹرڈ اشیاء کسی بھی صورت فروخت نہیں ہونے نہیں دیں گے۔فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد درآمد کرتے ہوئے عوام کو رجسٹرڈ اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہم کریں،ہوٹلز،بیکریز اور فاسٹ پوائنٹ پر صفائی کے انتظامات کر ہر صورت یقینی بنایا جائے۔فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مزید کہا کہ عوام غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے تاجران کیخلاف فوری شکایت فوڈ اتھارٹی کے دئیے گئے نمبر 1280پر اطلاع دیں۔بروقت اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Post

More To Explore