صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب صدر سجاد میر، سینئر نائب صدر نصیر انور،نائب صدر تنویر تنولی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خالد،جائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل، سیکرٹری مالیات انصر صدیق خواجہ،سیکرٹری اطلاعات میر بشارت،سیکرٹری اشفاق حسین شاہ اور جملہ نومنتخب عہدیداران کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔علاوہ ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی مجلس عاملہ کے نومنتخب عہدیداران طارق نقاش، سرفراز خواجہ، اسلم میر،عارف عرفی،غلام رضا کاظمی،عباس گردیزی، فاروق مغل کو بھی مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد شاندار روایات کا امین رہا ہے اور ہمیشہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد نے آزادکشمیر کے عوام کے مسائل اور اُن کے حل کی بات کی ہے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اُجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی نو منتخب عہدیداران آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی سربلندی کیلئے اپنامثبت کردار ادا کریں گے۔

ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت
ممبرالیکشن کمیشنِ آزاد جموں و کشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیرِ صدارت (ممبر الیکشن کمیشن) کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس