چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اپنے آبائی علاقے سماہنی کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اپنے آبائی علاقے سماہنی کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے سماہنی میں گزشتہ عرصے کے دوران وفات پا جانے والوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چیف جسٹس نے اوورسیز کشمیری رہنماؤں راجہ نوید اقبال اور راجہ ندیم اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں انہوں نے پنڈی گاہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور سابق ممبر ضلع کونسل راجہ محمد افضل خان مرحوم کے صاحبزادے راجہ محمد فاروق خان ، و سندوعہ کے مقام پر راجہ ندیم کے والد راجہ اکرم کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر راجہ اکرم، سابق امیدوار اسمبلی راجہ خوشنود اعظم خان، رینج آفیسر کامران خالق، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سماہنی راجہ ذوالقرمین خان، راجہ سہیل عمران سمیت دیگر معززین بھی معزز چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔ دورہ سماہنی کے دوران چیف جسٹس سے مقامی افراد نے ملاقاتیں بھی کیں۔

Share This Post

More To Explore

مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ حسنہ نور، ممتاز قانون دان ساجد عباسی، لچھراٹ سے مسلم لیگ نون کے راہنما عارف عباسی نے ملاقات کی۔

مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ حسنہ نور، ممتاز قانون دان