مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ حسنہ نور، ممتاز قانون دان ساجد عباسی، لچھراٹ سے مسلم لیگ نون کے راہنما عارف عباسی نے ملاقات کی۔

مشیر حکومت برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ حسنہ نور، ممتاز قانون دان ساجد عباسی، لچھراٹ سے مسلم لیگ نون کے راہنما عارف عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے محترمہ نثارہ عباسی کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی نلوچھی شفٹنگ کے بعد وکلاء اور کلائنٹس کو نقل وحمل کی شدید مشکلات ہیں. ڈسٹرکٹ کورٹس کی شہر سے دوری کے باعث اور بروقت سواری نہ ملنے کی وجہ سے بعض اوقات ضروری کام رہ جاتے ہیں.انہوں نے محترمہ مشیر حکومت کو شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھتر سے نلوچھی کورٹ تک سسپنشن برج کے ذریعے عوام کو درپیش سفری مسائل کم کئے جاسکتے ہیں اور نیلم اسٹیڈیم سے جوڈیشل کمپلیکس تک سڑک کی تعمیر بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس تک شہر سے آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ اس معاملے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھا کر حل کرنے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔ حکومت عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ دارلحکومت سمیت آزادکشمیر کے ہر حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ حکومت نے تمام حلقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں۔

Share This Post

More To Explore