سیکرٹری ماحولیات، وائلڈ لائف و فشریز عامر محمود مرزا سے معروف ماحولیاتی ایکٹیوسٹ ” ٹیچر عثمان” نے ان کے آفس چیمبر میں ملاقات کی۔ ٹیچر عثمان نے سیکرٹری ماحولیات کو گزشتہ عرصہ و حالیہ دنوں میں قدرتی ماحول کے بچاؤ کے سلسلہ میں لیے جانے والے اقدامات مثلاً زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیئے بنائے جانے والے تالاب جنگلات میں لگائی جانے والی آگ کے تدارک کے لیئے آگاہی مہم اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے شجر کاری مہم کے تکنیکی و سماجی پہلوؤں پر مکمل بریف کیا ۔ سیکرٹری ماحولیات نے ٹیچر عثمان کی ماحول بچاؤ مہم کو سراہتے ہوئے اس جذبہ کو قابل ستائش گردانا اور محکمانہ صلح سے مکمل تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔ٹیچر عثمان کو اُن کی جانب سے لیئے جانے والے ماحول بچاؤ اقدامات کی نسبت ” تعریفی سند سے نوازا گیا اور شجر کاری مہم کے تسلسل میں ادارہ تحفظ ماحولیات کے احاطہ میں شجر کاری کی گئی۔

محکمہ جنگلات اور “آرگینک گرورز پرسچہ” کے تعاون سے ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔
محکمہ جنگلات اور “آرگینک گرورز پرسچہ” کے تعاون سے ماحولیاتی ایکٹیویسٹ راجہ شکیل خان نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس مہم کے