وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایات کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے قبل مظفرآباد کے تمام نالوں پرصفائی ستھرائی کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایات کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے قبل مظفرآباد کے تمام نالوں پرصفائی ستھرائی کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔آج مورخہ 03-07-2025کمشنرمظفرآباد ڈویژن نے گوجرہ نالہ اور شوائی نالہ کا دورہ کیا۔ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ، DDMA، محکمہ شاہرات،میونسپل کارپوریشن،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی مشینری اور افرادی قوت استعمال کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں نالوں کے قریب رہنے والے تمام افراد کوبذریعہ نوٹس مون سون کے دوران محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت بھی دی جارہی ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے تمام محکمہ جات مربوط اور منظم طریقہ کار سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کیلئے مکمل طور پر مستعد وفعال ہیں۔تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔گوجرہ نالہ کی صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔کمشنرمظفرآبادڈویژن نے شوائی نالہ کی صفائی کے کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اس کے علاوہ دفتر ڈپٹی کمشنر مظفراباد میں قائم کنٹرول روم رابطہ نمبر 920055 پرکسی بھی آفات سماوی کی صورت میں رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Share This Post

More To Explore

آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں ”محفل مسالمہ” کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں ”محفل مسالمہ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب شہدائے