آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں ”محفل مسالمہ” کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں ”محفل مسالمہ” کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ممتاز شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈائریکٹر آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی راجہ محمد سجاد خان نے تمام شعراء، ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محفل مسالمہ کی میزبانی ہم سب کیلئے باعث افتخار ہے۔ محفل مسالمہ کا انعقادسول سوسائٹی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر کشمیر کلچرل اکیڈمی نے محفل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے پر تمام شرکاء، شعراء، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کربلا کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے کلچرل اکیڈمی کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی ایسی روح پرور محافل کے انعقاد کا اعادہ کیا۔ محفل کا اہم حصہ شہدائے کربلا کی یاد میں پیش کیے گئے کلام پر مشتمل تھا۔ محفل مسالمہ کی صدارت مخلص وجدانی نے کی اور نقابت کے فرائض حق نواز مغل نے ادا کیے۔ شعرا میں ایم یامین، ناز مظفرآبادی، احمد عطاء اللہ، ابراہیم گل، سید آمنہ بہار، ایاز عباسی، سید فضل حسین کاظمی، سید یاسر عباس نقوی، سید قاسم سیلانی، اسلم راجہ خواجہ، علی احسن بخاری، سعید ارشد، سید بلال گیلانی، عامر شہزاد، مہتاب تابی، سبطین کاظمی، صائم راست، رینم شیخ نے کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ بابر رحمت علی، آصف علی، داود الرحمن صدیقی، سید امان علی نقوی نے مرثیہ اور منقبت پیش کی۔محفل کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا، جس میں شہدائے کربلا کی یاد میں مغفرت اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔ حاضرین نے اس تقریب کو نہایت روح پرور اور ایمان افروز قرار دیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ محفل نہ صرف شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک بہترین موقع تھی بلکہ اس نے حاضرین کو کربلا کے عظیم پیغام سے متاثر ہونے اور اسے اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ترغیب بھی دی۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایات کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے قبل مظفرآباد کے تمام نالوں پرصفائی ستھرائی کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی ہدایات کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے قبل مظفرآباد کے تمام نالوں پرصفائی ستھرائی کے عمل