وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئیر وزیر / وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزرائے حکومت سید بازل نقوی ، چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے، وزیراعظم آزادکشمیر نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات چیک کیے ، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو پولیس حکام نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، علاؤہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے متولی مرکزی امام بارگاہ سید لیاقت نقوی کے ہمراہ سکیورٹی کنٹرول روم کا جائزہ لیتے ہوئے متولی مرکزی امام بارگاہ اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے بعد ازاں امام بارگاہ پیر کرم علی شاہ بیلا نور شاہ اور امام بارگاہ ڈھیری سیداں کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو محرم الحرام کے جلوسوں کے قدیمی راستوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے پولیس کو امان و امان کی مجموعی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Share This Post

More To Explore

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نےمون سون کے پیش نظر شہری آبادیوں میں واقعہ برساتی نالوں کے بہاؤ کے قدرتی راستوں کی صفائی مہم کے احکامات جاری کردئیے ہیں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نےمون سون کے پیش نظر شہری آبادیوں میں واقعہ برساتی نالوں کے بہاؤ کے قدرتی راستوں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔