ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس آفیسران،مجسٹریٹس وآفیسران محکمہ تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ،شاہرات،صحت،برقیات،میونسپل کارپوریشن،ترقیاتی ادارہ، تعلیم،سول ڈیفنس،1122،NHA,ریڈکریسنٹ نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے شرکاء اجلاس کو اجلاس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ ایام میں نہ صرف عشرہ محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے بلکہ مون سون کے دوران پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے ازحد ضروری ہیں۔ ہم سب اسٹیک ہولڈرز نے مل کر حسب سابق محرم الحرام میں امن و امان و سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ مذہبی ہم آہنگی و بھائی چارہ کی فضا جو دہائیوں سے قائم ہے اسے برقرار رکھا جا سکے۔جملہ محکمہ جات تمام تر مشینری، افرادی قوت و یگر تمام تر وسائل کو برو کار لاتے ہوئے ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ عشرہ محرم الحرام و مون سون کے آغاز سے قبل 1122، محکمہ تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ،شاہرات، محکمہ برقیات، محکمہ صحت عامہ،میونسپل کارپوریشن،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد،NHA،ریڈکریسنٹ ودیگر محکمہ جات کو اپنی مشینری وافرادی قوت ودیگردستیاب وسائل کو ہمہ وقت تیار رکھنا ہوگا۔میونسپل کارپوریشن مظفرآباد شہر کے اندر جملہ نالہ جات کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ صحت مظفرآباد سٹی وبیرون از سٹی واقع صحت مراکز پر صحت سہولیات کی ایمرجنسی فراہمی کے علاوہ ایمبولینسز کو فنکشنل رکھنے کویقینی بنائے گا۔ محکمہ شہری دفاع، 1122، محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات،پبلک ہیلتھ، محکمہ برقیات،محکمہ صحت عامہ،میونسپل کارپوریشن،ترقیاتی ادارہ اپنے اپنے دفاتر میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں گے اور مقرر کردہ فوکل پرسنز انتظامیہ و پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے باہمی روابط رکھتے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میں مشینری وافرادی قوت کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

Share This Post

More To Explore

وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیراطلاعات وچیرمین پارلیمانی بورڈ آزاد جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام پیر محمد مظہرسعید شاہ نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے وزیراطلاعات وچیرمین پارلیمانی بورڈ آزاد جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام پیر محمد مظہرسعید شاہ