وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ ایوان روایات کے تابع ہے ، ایوان کے لیے رولز آف بزنس متعین ہیں ، ہر چیز قواعد و ضوابط کے تحت چلتی ہے ، نقطہ اعتراض اور توجہ دلاؤ نوٹسز کے لیے بھی طریقہ ہائے کار موجود ہے ،ایوان میں بات کرنا اور اعتراض کرنا ہی ایوان کی خوبصورتی ہے ، بجٹ پربحث ہونی چاہیے ، وہ قاعدے معطل ہوئے ہیں جن پر دو دن کا وقفہ تھا ، اب تو بات ہو سکتی ہے ، بجٹ میں اعتراض کرنے والوں کو بھی وہی حصہ مل رہا ہے جو کہ حکومتی اراکین کو مل رہا ہے ، فائنانس بل کے آنے تک یہ اجلاس چلتا رہے گا ، اگر بہتر تجویز آئے گی تو بجٹ تجاویز میں تبدیلی ہو سکتی ہے ، بجٹ پاس ہوا ہے لیکن بجٹ پر فائنانس بل پاس ہونے تک بحث ہو سکتی ہے ، ہر چیز حتمی نہیں ہوتی ، سپلیمنٹری گرانٹس سال بھر آتی رہتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جو چیز ہو سکتی ہے وہ ہو گی ، اے ڈی پی میں اپوزیشن حکومت کی مراعات ایک جیسی ہیں ، یہاں بجٹ سیشن کے دوران کسی کا حق نمائندگی مجروح نہیں کیا جارہا ہے ، جو بجٹ 2025-2026پر بات کرنا چاہے کرے اور جو نہیں کرنا چاہتا یہ اس نمائندے کا اختیار ہے ، ہر کسی کی بات سنی جائے گی اور جائز تجاویز کو بجٹ تجاویز میں شامل بھی کیا جائے گا ، وفاق میں فائنانس بل بل پاس ہونے کے بعد یہاں بھی فائنانس بل پاس ہوگا ، آپ بحث کریں ، جب تک وفاق میں فائنانس بل پاس نہیں ہوتا ، اس وقت تک یہاں بحث چلتی رہے گی ، بجٹ پر بحث میں آنے والی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا ، اختلافی نکتہ نظر کا احترام ہے ، اختلافی نکتہ نظر کو سننا چاہیے ، توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ آثار قدیمہ کو اس کی اصل صورت کو بحال کرنا چاہیے اور اس کے لیے بات نوٹس میں آنے کے بعد متعلقہ محکمہ سے تفصیلات لینے کے بعد آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں معاملہ پر جواب دیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں عشرہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے اور آمدہ مون سون