وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات خطے کی

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات خطے کی جغرافیائی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا کی نظروں میں پاکستان کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات سے پاکستان خطے کے ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرا ہے اور امریکی انتظامیہ اب پاکستان کو اس حیثیت سے دیکھنے لگی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کا ایک اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ان کا قریبی حلیف ہے جبکہ پاکستانی قوم کی بھی دل کھول کر تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان حالیہ ملاقات سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی سے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور انہیں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے میں مدد فراہم کرنی چاہیے جس کا وعدہ اقوام متحدہ نے بھی کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی نہ ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

Share This Post

More To Explore

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/ چئیرمین لا کمیشن جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر لا کمیشن کا چوتھا اہم اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم نمبر1 میں منعقد ہوا۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر/ چئیرمین لا کمیشن جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر لا کمیشن کا چوتھا