چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب میں شرکت- تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف عاصم منیرکو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔پروقارتقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدرن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نیآپریشن بنیان مرصوص کی اعلی حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے اورفیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پرجنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی کہ آرمی چیف کی قیادت کی بدولت پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی۔

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اپنی پوری زندگی اسلام،