موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ سول ڈیفنس آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں جاری۔ تربیتی مشقوں میں ہنگامی صورتحال کے دوران انخلا، ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور خطرات کی شناخت شامل ہے۔ ان تربیتی مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں بروقت اور مؤثر ردعمل دیا جانا ہے۔ اس سلسلہ میں جمرات کے روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی، ثوبیہ احمد، زیشان قریشی اور باسط مغل نے دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں میں طلبا وطالبات کو ٹریننگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ وطالبات کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلہ میں آگاہی لیکچرز اور عملی تربیتی مشقیں بھی کروائیں۔ یاد رہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شروع کی گئی آگاہی مہم اور تربیتی مشقوں کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین