صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال میں آزاد کشمیرکے عوام اور تمام سیاسی قیادت متحد ہے اور ہم سب اکٹھے ہو کر اپنی بہادر ا فواج کے ہمراہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوراً بعد پاک فوج نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز مار گرائے اور مودی سرکار کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا جس پر ہم اپنی پاک افواج کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت اور عوام بھارت کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔بھارت نے جیسے رات کی تاریکی میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم شہریوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ لہذا یسے وقت میں ہم سب کو مل کر بحیثیت قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کے ان ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔بھارت کی اس فسطائیت کا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لیناچاہیے اور بھارت کو ایسی جنگی جارحیت سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو آگے بڑھ کر اپنا کردار اد اکرنا چاہیے کیونکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پہلے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و بربریت میں اضافہ کیا اور بعد میں پاکستان اور آزادکشمیر پر حملہ آور ہوکر معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا۔ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے مسئلہ کشمیر جب تک کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل نہیں ہو تا تب تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔بھارت کے یہ تمام اوچھے ہتھکنڈے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے کیے جا رہے ہیں لیکن بھارت یہ جان لے کہ وہ کسی بھی طریقے سے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور دیگر وفودسے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر آزادجموں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مودی سرکار پر جنگی بھوت سوار ہے اور وہ سویلین آبادی کو نشانہ بنا یا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو اُس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے مسئلہ کشمیر جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا تب تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو مسئلہ کشمیرکی حسا سیت کو سمجھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آگے بڑھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری۔ 2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا۔ خواتین